جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کُل جماعتی جموں کشمیر طلبا کانفرنس 2022 کا انعقاد
جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کُل جماعتی جموں کشمیر طلبا کانفرنس 2022 کا انعقاد
اسلام آباد
ویب ڈیسک
ریاست بھر کہ طلباء کو ایک پلیٹ فارم پہ متحد کرتے ہوئے "طلباء یونین” کی بحالی کے لیے ملکر جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کا طریقہ کار واضع کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کیا جائے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ۔
چیرمین عامر بشیر انقلابی کی صدارت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام طلبا تنظیموں کے
نمائندوں ،ڈپٹی کنوینر آئی ایس ایف زین علی کھوکھر ،اسلامی طلبا کے ناظم مہران معروف , سابق چیرمین ایس ایل ایف رحیم ملک ،چیرمین جے کے پی ایس سو سردار وصی طاہر ، صدر ایم ایس ایف قذافی الطاف ، صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی ، ایم ایس ایف تابش عباسی ،سیکرٹری جنرل جے کے ایس ایل ایف عمران کیانی ، نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ ریاست بھر کہ طلباء کو ایک پلیٹ فارم پہ متحد کرتے ہوئے "طلباء یونین” کی بحالی کے لیے ملکر جدوجہد کریں گےاجلاس کے اختتام پہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یونین کہ الیکشن کا طریقہ کار واضع کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کیا جائے۔