بلدیاتی الیکشن کشمیر کی سیاست اور معاشرت کو بدل دیں گے
آزادکشمیر میں تعمیر اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا، سی پی ڈی آر کی کانفرنس سے مقررین کا خطاب
مظفرآباد
شہریوں کو اقتدار میں شریک کرنے اور معاشرے میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے میں بلدیاتی الیکشن اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹر فار پیس، ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز (سی پی ڈی آر ) کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، نون لیگ او رمسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے نومبر کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آزادکشمیر کی سیاست اور معاشرت کو مثبت طور پر متاثر کریں گے اور آزادکشمیر میں تعمیر اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے سابق وزیرسردار جاوید ایوب، رکن الیکشن کمیشن فرحت میر، نون لیگ کے رہنما زاہد امین کاشف، پی ٹی آئی کے رہنما سردار محمد قاضی اسرائیل، شوکت جاوید میر شاہد اعوان ،فیصل جمیل کشمیری، ارشاد محمود، ڈاکٹر وقاض علی، مراد علی، ارتعزا محمد اور دیگر نے خطاب کیا۔
رکن اسمبلی اور پی پی پی کے