ضمنی انتخابات سے متعلق وزیر اعظم کی عوام سے اپیل
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔
ضمنی انتخابات: کہاں کہاں کون مدمقابل ۔ ۔ ۔؟؟؟
وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا ہے۔