این اے 108 ضمنی انتخاب؛ پی ٹی آئی ووٹرز کے ووٹ غائب کرنے کا الزام

اکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں اپنی جماعت کے حامیوں کے ووٹ غائب ہونے کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب کے دوران کہا کہ 2018میں ہمارے ووٹرز نے ووٹ دیا تھا مگر اس دفعہ ان کے ووٹ نہیں مل رہے۔

اس کے علاوہ فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کے 7 حلقوں سے عمران خان ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہے۔ بزرگ، نوجوان، خواتین گھروں سے نکلے بلا پر ٹھپہ لگا کر امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرے۔

 

 

دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کےووٹ حلقے سےتبدیل کرنے کا الزام بےبنیاد ہے، ووٹر لسٹیں شفاف اور غلطیوں سے پاک طریقہ کار کے تحت مرتب کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 108 سے فرخ حبیب کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔