لوچستان کے ضلع مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے حافظ حمد اللہ کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے نجی نیوز چینل ’جیو‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کا سیکیورٹی گارڈ بھی معمولی زخمی ہوا، تاہم کوئی تشویشناک صورتحال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ حمد اللہ کوئٹہ سے قلات جارہے تھے اور یہ واقعہ مستونگ کراس کرنے کے بعد پیش آیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا یا نصب شدہ بم۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما کے علاوہ 2 اور لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

…….
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس کی تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو دی جانے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتیں۔ لہذا، ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے آپ تک قابل اعتماد معلومات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔