خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب دینے اور چھاتی کے کینسر سے وابستہ غلط تصورات کو ترک کرنے اور اس مرض سے بچنے کیلئے معاشرے میں بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ ہے، اس کے علاوہ ہر 13 منٹ میں ایک خاتون اس مرض کا شکار ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز آزاد کشمیر میڈیکل کالج میں منعقدہ ”چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی، معذور افراد اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ ہر سال چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی کے لیے خواتین صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور اپنی صحت کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 95-98 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 45 فیصد ہے جس کی وجہ دیر سے تشخیص ہے۔ انہوں نے میڈیکل کالج کے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود دیگر خواتین تک آگاہی کا پیغام پھیلائیں۔خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے خصوصی افراد کے متعلق بیانیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی بحالی اور ترقی میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
خصوصی افراد کو ملک کا کارآمد اور فعال شہری بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، خصوصی بچوں کو انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیمی پلان کے تحت تعلیم دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم و تربیت دینے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، بچوں کو خود مختار بنانے اور روز گار کے حصول کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ خصوصی افراد کا مختص کوٹے پر ان کو ملازمت دی جائے،ذہنی صحت کے لیے ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں درپیش مسائل حل تلاش کیا جائے اور اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو ان تمام مسائل کے حل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عامہ مجیر جنرل ظہیر اختر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی کے سرطان میں اضافہ کی وجہ آگاہی کی کمی ہے محکمہ صحت کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے مظفرآباد میں کینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو بہتر اور سستا علاج میسر ہو محکمہ صحت کی آئیندہ حکمت میں اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ خواتین کو بھاتی کے سرطان کے حوالے سے بروقت آگہی ہو،
اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر ملازم حسین بخآری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میڈیکل کالج کے میڈیکل سٹوڈنٹس چھاتی کے سرطان، ذہنی صحت اور خصوصی افراد کے حوالے سے آگاہی پر کام کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی نمائیند خصوصی مریم ملک،پروفیسر میڈیکل کالج ڈاکٹر ناہید اختر ڈاکٹر فرزنہ صا بر اور کرنل مبشیر شاہ نے بھی تقریب میں موجود شرکاء کو بریفننگ دی۔