یوروپین پارلیمنٹ اقوام متحدہ اور حکومت برطانیہ جموں کشمیر کے عوام کے پیدائشی حق آزادی کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں

مانچسٹر ( پریس ریلیز) او آئی سی، یوروپین پارلیمنٹ اقوام متحدہ اور حکومت برطانیہ جموں کشمیر کے عوام کے پیدائشی حق آزادی کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت برطانیہ کے چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارۂ پاکستان) نے مانچسٹر شہر میں منعقدہ یوم استحصال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ و دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کا عالمی برادری سے ایک ہی متفقہ مطالبہ ہے کہ پورے جموں کشمیر کے اندر آزادانہ استصواب راۓ کروا کر کشمیریوں سے ان کی مرضی معلوم کی جاۓ۔ھماری تنظیم JKSDMI نوجوانوں، خواتین، ممبران پارلیمنٹ ، کونسلرز، کاروباری حضرات، تمام مکتبہ فکر کی شخصیات اور پروفیشنلز پر مشتمل ہے جو اپنی حکمت عملی کے تحت ہر شہر، گاؤں و محلے اور ہر فورم پر جا رہی ہے تاکہ محکوم کشمیریوں کا کیس بھرپور انداز میں اجاگر ہو۔ جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے گلی محلوں اور شہروں میں خون کا نذرانہ دے کر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوۓ ہیں وہیں JKSDMI اس جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر برطانیہ اور یورپ کی پارلیمنٹس اور امریکی ایوان نمائیندگان میں موثر انداز میں ریکارڈ کروا کر اخلاقی حمایت حاصل کرتی ہے۔ھماری پوری پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارلیمنٹرینز، کمیونٹی لیڈرز، کونسلرز اور مختلف عقائد کے ماننے والے لوگوں کو ساتھ ملا کر بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے لایا جاۓ۔
تقریب کے مۂمان خصوصی لیبر ممبر آف پارلیمنٹ اور شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر APPG ریاست جموں کشمیر کا کیس متحرک و منظم انداز میں پیش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کے پانچ اگست 2018 کے اقدامات کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ ماوراۓ قانون و عدالت قتل و غارت اور دیگر ظالمانہ اقدامات کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جموں کشمیر کا تنازعہ بھارت و پاکستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ دو کروڑ عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی کا ایک بین الاقوامی حل طلب مسلۂ ہے۔ لیبر ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے مزید کہا کہ راجہ نجابت حسین اور ان کی متحرک ٹیم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا کیس پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔ ھماری ٹیم جو 80 سے زائد برٹش پارلیمنٹرینز پر مشتمل ہے پارلیمنٹ کے ہر سیشن میں کشمیر کے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں اور بحث و مباحثہ منعقد کرتے ہیں۔ بھارتی جیل میں قید محمد یسین ملک اور دیگر تمام اسیران کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیری بالا امتیاز سیاسی وابستگیوں کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں جب تک کشمیریوں کے حقوق انہیں مل نہیں جاتے ھم بھارت کے سفاکانہ اقدامات کو پارلیمنٹ و دیگر فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔
شیڈو منسٹر ڈاکٹر افضل خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے پچھلے تیس سالوں میں کشمیر کے عوام کیلئے آواز بلند کی ہے اور آج بھی تمام کشمیری و پاکستانی ممبران پارلیمنٹس و دیگر عہدوں و سیاسی پوزیشنز پر تعینات لوگوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنی حلقہ اثر میں مزید کام کریں اور بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کا کیس مکمل یکسوئی اور موثر لابنگ کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے لائیں۔
پاکستانی قونصلر جنرل براۓ مانچسٹر طارق وزیر نے پاکستان کی عوام، حکومت، مسلح افواج اور دنیا بھر میں جانفشانی سے کام کرتے ہوۓ سفارت خانے قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد کو نمایاں کر رہے ہیں۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا تب تک ھم ان کی حمائت سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی چئیرپرسن کونسلر نائیلہ شریف نے کہا کہ وہ بھی اپنی پیشرو چئیرپرسن لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار کی طرح نوجوانوں، خواتین اور پروفیشنلز کی حمائت سے تحریک جموں کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل کو مزید طاقتور بنائیں گی۔
اس موقع پر نوجوان خاتون راہنما ثمینہ خان جو جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے شعبۂ کاروبار و پروفیشنلز کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں نے کہا کہ وہ ماضی میں میڈیا چینلز پر اپنی بساط کے مطابق جاندار کردار ادا کرتی آئی ہیں اب مزید جذبہ حریت و استقلال کے ساتھ مستقبل میں کاروباری و پروفیشنلز کو ساتھ ملا کر کام کریں گی۔
تقریب میں جہاں پارلیمنٹیرنز، کونسلرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی وہاں مختلف خواتین تنظیموں کی سربراہان نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انہوں نے چئیرمین تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین اور JKSDMI کی ساری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں اولڈھم اور نارتھ آف انگلینڈ کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھرپور تعاون کیا وہاں مستقبل کے پروگرامز کی کامیابی کیلئے بھی ایک موثر لائحہ عمل دیا۔ ان کے مطابق برطانیہ جو اب ان کا پہلا گھر بن چکا ہے وہاں سے وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی ، پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔
تقریب کے دیگر شرکاء اور مقررین میں راجہ شوکت خالق سابق مشیر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر، سردار عبدالرحمان خان سرپرست اعلی JKSDMI، ہیری بوٹا ایڈمنسٹریٹیو ڈائریکٹر JKSDMI, ڈاکٹر محمد یونس پرویز، مئیر آف ٹائم سائیڈ کونسلر تافہیم شریف، مئیر آف بلیک برن کونسلر پرویز اختر، مئیر آف برنلے راجہ عارف خان، مئیر آف ہائیڈ برن کونسلر ٹیری ہرن، مئیر آف چیشئر ایسٹ کونسلر راڈ فلیچر، مئیر آف سٹاک پورٹ کونسلر گراہم گرین ھالف، مئئر آف ٹریفیڈ کونسلر ڈولرس او سلوین، ڈپٹی مئر آف بری کونسلر خالد حسین، لیڈر آف دی ہینڈل بورو کونسل کونسلر اسجد محمود، سابق مئیر آف بولٹن و ڈپٹی لیڈر آف بولٹن کونسلر اختر زمان، ڈپٹی لیڈر آف اولڈھم بورو کونسل کونسلر شاھد مشتاق، چئیرپرسن JKSDMI ویسٹ مڈلینڈ آسیہ حسین، نینا رانیہ خان چئیرپرسن JKSDMI چئیشئر ، سعدیہ میر اکیڈیمک اینڈ پالیسی ھیڈ براۓ ویمنز یو این رپورٹ نیٹ ورک یوروپ ، چودھری محمد بشیر رٹوی سرپرست اعلی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس یوکے، امجد حسین مغل وائس چئیرمین JKSDMI-UK، نورین شہزاد آشٹن وائس چئیرپرسن برٹش پاکستانی بزنس اجنڈ پروفیشنل فورم نارتھ آف انگلینڈ، راجہ راشد حسین سیکریٹری BPBPF نارتھ آف انگلینڈ،

نغمانہ کنول شیخ چئیرپرسن کلچرل ونگ JKSDMI, بیرسٹر طاہرہ خالد، راجہ خالد محمود سابق صدر انجمن تاجراں میرپور، سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، سابق لارڈ مئیر آف اولڈھم کونسلر شعیب اختر، کونسلر شازیہ بٹ، کونسلر شوکت علی، کونسلر شہباز عارف، بزنس لیڈر گریٹر مانچسٹر میاں محمد جمیل، چودھری مسرت علی، چودھری شریف یعقوب، چودھری رضوان نصیر، پروفیسر تیمور شفیق، چودھری عمر منیر، غزل کاظمی، سابق کونسلر محمد الیاس، ویمن ٹیم لیڈر صوفیہ بانو، مریم لطیف، مہویش جاوید، شبانہ سمعی، تنزیلہ ضیاء، لبنی ظفر، ثمرہ عارف، سیما شیخ، مجاھد خان، صابرہ ناہید چودھری، فادیہ شبروز انٹرنیشنل آرٹسٹ، نورین خواجہ، کومل خان شامل تھی۔