انجینئر عارف روان چیئرمین ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن پاکستان
اسلام آباد ( ) وائس چئیرمین انجینئر ناصر مجید اپنی ذمہ داریاں تمام انجینئیرز کیلئے یکساں نبھائے ورنہ ہم کسی بھی تحریک و قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بلوچستان میں ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے ووٹ لیکر صوبائ قیادت رفو چکر ہوگئ۔ ینگ انجینئرز کسی بھی معاشرے کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن انجینئیرز کے حقوق کیلئے ایک تحریک کا نام ہے اس کی طاقت کو نہ للکارا جائے۔ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کو بلوچستان میں ایک سازش کے تحت کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے جو کہ ناکام بنا کے دم لینگے۔ صوبائ قیادت اپنے غلطیوں کو چھپانے اور اگلی بار اپنے لئے الیکشن کے ادھورے خواب دیکھنے کیلئے وہ جس طرح ایک جیتی جاگتی ایسوسی ایشن کے خلاف سازش رچھا رہی ہے ہمیں کمزور تو نہیں کرسکتی البتہ ہم نئ قوت سے سخت موقف کیساتھ آئنگے۔
۔ہم نے ہی انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا، جیلیں کاٹنی پڑی ، تاریخی احتجاج کئے اور بلوچستان کے انجینئرز کو ایک نئی روح پھونک دی تاکہ انجینئرز کیلئے موثر آواز اٹھا سکے۔آن جاب ٹریننگ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، ینگ انجینئرز کو اسلئیے اس سکیم سے مستفید نہیں ہونے دینا کہ انکا تعلق ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن سے ہے ناقابل برداشت ہے۔ تمام قوائد پورے ہونے کے باوجود ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن ے ممبران کو آن جاب ٹریننگ سے محروم کئے جانے پر خاموش نہیں رہینگے۔