بلاول بھٹو ایک روزہ دورہ پر ہنگری پہنچ گئے، پاکستانی سفیر اور ہنگری کے اعلیٰ حکام کا استقبال

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایک روزہدورہ پر ہنگری پہنچ گئے، پاکستانی سفیر اور ہنگری کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔۔بلاول بھٹو زرداری ہنگری کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ پر دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہنگری کے سفرا کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ پاکستان میں کام کرنے والی ہنگری کی کمپنیوں کے نمائندؤں سے بھی ملاقات بھی شیڈول ہے۔