اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر کے طب سے وابستہ مایہ ناز اساتذہ کے اعزاز میں وائس چیئرمین طارق شریف اور بورڈ آف گورنرز نے ہفتہ کی دوپہر 20.2.2023 اور 28رجب المرجب کو ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کے روح رواں پروفیسر رفیق احمد غنچہ (تمغہ امتیاز) نے جیکرانڈا فیملی کلب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔
سمارٹ سٹی مستقبل کا ایک عالی شان منصوبہ ہے جس میں سات سو بیڈز پر مشتمل جدید سہولتوں سے مزین ایک ہسپتال کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایجوکیشن کے تمام ادارے موجود ہوں گے ۔اس ادارے کا مقصد پاکستان کے عام شہری کو جدید طرز کے علاج کا حصول ہے جو اس کی پہنچ کے مطابق ہوگا اور کافی حد تک غریب لوگوں کی سوچ کے مطابق ہو گا ،۔نئےCurriculum پر مشتمل میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی اس سمارٹ سٹی کا حصہ ہوں گی ۔اس کے علاوہ تشخیص کے لیے ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کی لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔ نئی لیبارٹری کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیا جائیگا۔
سمارٹ سٹی ہسپتال میں بنائی گئی نئی اور جدید لیباٹری میں (High speed chemistry analyzer) (High speed special chemistry analyzer) (Blood gas analyzer) (Electrolyte Analyzer) سمیت PCR لیب کی سہولت بھی آنے والے مریضوں کو کم نرخ پر فراہم ہوگی ۔اس سمارٹ سٹی میں علاج معالجے کے نایاب طریقہ کار متعارف کروائے جائیں گے جن میں (Robotic Surgery) (Laparoscopic Surgery) (Gama knife Surgery) کے ساتھ ساتھ regenerative Medicine اورOncology کے شعبہ جات قائم کئے جائیں گے ۔پروفیسر رفیق غنچہ نے معزز مہمان گرامی کو اس پورے منصوبے سے متعارف کروایا ۔
معزز مہمان گرامی میں ریٹائرڈ جنرل سلمان علی (سابقہ پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج اور ماہر امراض بچگان )، ریٹائرڈ جنر ل فاروق احمد خان (پرنسپل نیازی میڈیکل کالج سرگردھا)، ریٹائرڈ جنرل محمد اسلم(سابقہ وائس چانسلر یو ایچ ایس)، پروفیسر نجمی، پروفیسر سید ملازم حسین بخاری پرنسپل آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد، پروفیسر میاں عبدالرشید چیئرمین وطیم میڈیکل کالج، پروفیسر عابد کریم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فرانزک میڈیسن آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد، پروفیسر زاہد عظیم سربراہ بائیوکیمسٹری آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد، پروفیسر ممتاز احمد خان، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس عارف حمید، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن توفیق احمد خان، بیرسٹر افضال حسین، عسکری بنک کے وحید الزمان، نیشنل بنک کے راجہ منیر قریشی، بنک اسلامی کے عمر سلطان، سمٹ بنک کے احمد جوگی کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممتاز شہریوں نے شرکت فرمائی۔ جیکرانڈا فیملی کلب کی خوبصورت اور پرکشش فضا میں گروپ فوٹو کا انعقاد بھی کیا۔
وائس چیئرمین طارق شریف نے کہا یہ سمارٹ علم و ہنر کا مرکزی ذریعہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہ ہسپتال میں جدید ایمر جنسی ٹاور کا کام بھی شامل ہے تاکہ چوبیس گھنٹے عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں مہیا کی جا سکے اور یہ خواب اس سال پورا کیا جائگا۔ پروفیسر سید مُلازم حسین بخاری نے پروفیسر رفیق غنچہ کو اپنائیت کے ساتھ مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج تدریس کے معاملات کے لیے ہرممکن تعاون کریگا کیونکہ ہمارے ہاں (Integrated curriculum)پڑھایا جا رہا ہے۔