پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 8 میں مسلسل تین میچوں میں شکست کے بعد کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر بڑا ہدف سیٹ کر دیا، اوپنرز جیمز ونس 46 اور میتھیو ویڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان عماد وسیم  35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان،حارث رؤف، لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز کا کوئی بھی بیٹر کراچی کنگز کے  باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکا، اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 118 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی، لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ شائی ہوپ، لیام ڈاسن، حسین طلعت اور ڈیوڈ ویزے ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کراچی کنگز کے عاکف جاوید نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر یامین اور بین کٹنگ نے 2، 2، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو آل راؤنڈ ر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔