عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی ایک اور درخواست دائر کردی

سابق وزیر اعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پرعمران خان کے خلاف مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

جس کے بعد عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، عدالت کی جانب سے متعدد مواقع دینے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

اب عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔

طبی بنیادوں پر دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان سفر نہیں کر سکتے۔ لہذا انہیں حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔