’مشکل وقت میں ایتھوپیا کی حکومت پاکستان کیساتھ کھڑی ہے‘

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ایتھوپیا کی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور  پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

 

بکر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کے تاجروں کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے، ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات، آلات جراحی،کھیلوں کا سامان، چاول، کیمیکل، اسٹیل اور سیمنٹ کی مانگ ہے ، پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ ان اشیا کی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔