منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت نے سلیمان شہباز کو بطور ملزم طلب کرلیا
منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت نے سلیمان شہباز کو بطور ملزم طلب کرلیا
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو آئندہ سماعت پر بطور ملزم طلب کرلیا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف تحریری حکم نامے میں 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، اور فیصلے میں کہا ہے کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف ریکارڈ موجود ہے۔
عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر متعلقہ افسران ضروری دستاویزات عدالت میں پیش کرے، اور سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء بریت کی درخواستوں پر دلائل دے۔
عدالت نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو ٹرائل کے لیے سمن کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے جاری کیا ہے۔ ضمنی چالان میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو ملزم نہیں قرار دیا تھا۔