سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف
سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سوافغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا، اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افغانیوں کو پاکستان مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری بٹھا دی ہے، اور افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر سفارتخانے فوری طور پر افغانوں کے ویزے بند کریں، اور اگلے حکم تک کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کیا جائے۔
پاکستان مشن سویڈن اور وزارت خارجہ کے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسی نے معاملے پر جواب نہیں دیا۔