مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے نوشہرہ میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تھانہ رسالپور کی حدود مصری بھانڈہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے دو عدد پستول، ایک ہینڈ گرینڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔