ڈیرہ بگٹی: ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پرفائرنگ،ایک اہلکار شہید،4 زخمی

ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ آفیسرعزیزاللہ کے قافلے پر فائرنگ میں لیویز کا ڈرائیور شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لیکشن کمیشن کے مطابق آراوچیئرمین اوروائس چیئرمین کےانتخاب کےبعد واپس جارہے تھے، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پہلاغ کی8یوسیزمیں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات تھے۔

ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسرعزیزاللہ کے قافلے پر فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں نائب رسالدار لیویزطارق علی،سپاہی طارق،میران،وسیم شامل ہیں۔

جوائنٹ الیکشن کمشنربلوچستان نے سیکریٹری کمیشن کو واقعے کی رپورٹ بھجوادی۔ ریٹرننگ آفیسرعزیزاللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔