کراچی : بیٹے نے ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک نوجوان چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے اپنی ماں کو قتل کردیا، 50 سالہ نسرین کو قتل کرنیوالے ملزم شاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کو بھی چھری کا وار کرکے زخمی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق گرفتار ملزم شاکر گزشتہ کافی عرصے سے بیروزگار اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔