حکمران کہتے کچھ اور چاہتے کچھ اور ہیں، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے لئے پہلے 7 پھر 9 فروری کی تاریخ دی گئی اب وہ بھی کنفرم نہیں، حکمران کہتے کچھ اور چاہتے کچھ اور ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے خلاف اے پی سی میں حکومت کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے 7 پھر 7 فروری کی تاریخ دی گئی اب وہ بھی کنفرم نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی میں دعوت سے پہلے ہی الزام تراشی شروع کر دی گئی، اصل میں حکمران کہتے کچھ ، چاہتے کچھ اور ہیں۔