ایبٹ آباد: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق

ایبٹ آباد سبزی منڈی کے قریب کچے مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، واقعے میں جھلس کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود سبزی منڈی کے قریب واقع کچے مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں جھلسنے والے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کینٹ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔