پشاورپولیس لائنز حملہ،دہشتگردکی شہرمیں گھومنے کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

پشاور خود کش حملہ ( Peshawar Suicide Attack ) کرنے والے دہشت گرد کی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سما کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور 11 بج کر 49 منٹ پر حملہ آور رنگ روڈ سے پیر زکوڑی پل کے ساتھ جی روڈ پر داخل ہوتا ہے، حملہ آور کو تمام راستے موٹر سائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہوا خیبر روڈ پر داخل ہوتا ہے، خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے باآسانی داخل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقاتی ٹیمیں کام رہی ہے حملہ آور کہاں کہاں روکا فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہیں۔