راتوں رات امیر ہونے کے نشے نے الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا
لاہور میں راتوں رات امیر ہونے کے نشے نے ایک الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا۔ شاطر چور نے ایس ایچ او کا گھر بھی نہ چھوڑا۔
ماں باپ نے الیکٹریکل انجینئر بنایا مگر بیٹا عادی چور نکلا، یو ای ٹی کے طالبعلم نے لاہور کے مہنگے ترین علاقوں میں کئی گھروں کا صفایا کر دیا۔
ملزم عبدالوہاب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں ریکی کرتا، مسافروں سے معلومات لیتا اور موقع ملتے ہی قیمتی مال پر ہاتھ صاف کر دیتا۔
ملزم زیادہ تر ایسے گھروں کو ٹارگٹ بناتا جس کے مکین بیرون ملک مقیم ہیں۔واردات کے وقت اس کادوست بھی اس کا ساتھ دیتا۔ ان لٹیروں سے ایس ایچ او کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔
ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان سو سے زائد وارداتیں کرچکے تھے آخر کار سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے پکڑے گئے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 40 لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا برآمد کرلیں۔