پیدائش کے 3 گھنٹوں بعد ہی نومولود بچی کو کھیتوں میں چھوڑ دیا گیا

شکر گڑھ میں پولیس نے کھتیوں سے مومولود بچی ( New Born Baby ) کو برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی پیدائش 3 گھنٹے قبل ہی ہوئی ہے۔ بچی کو تولیے میں لپیٹ کر شکر گڑھ کے گاؤں ترکھانہ موڑ کے کھیتوں میں رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچی کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ بچی خیریت سے ہے اور اس کے جسم پر کوئی چھوٹ کے نشان نہیں۔

بچی کو شکر گڑھ چائلڈ بیورو منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بچی کی حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔