چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بنی گالا منتقل ہونے کا امکان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رواں ہفتے لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سینئر قیادت نے بنی گالا منتقل ہونے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو موجودہ صورتحال میں بنی گالا فوری منتقل ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے زیادہ بہتر جگہ بنی گالا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بنی گالہ میں سیکورٹی بھی زیادہ بہتر انداز میں کی جاسکے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایک دو روز میں اسلام آباد جانے یا نا جانے کا فیصلہ کریں گے۔