کراچی: لائنز ایریا میں پولیس افسران پر فائرنگ،ایک جاں بحق

کراچی کے علاقے لائنزایریا میں موٹرسائیکل سوارملزمان نے پولیس افسران پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں اے ایس آئی اقبال جاں بحق جبکہ ایس ایچ او بریگیڈ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوخالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بنے۔ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اقبال کو 4 گولیاں لگیں۔

واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اقبال انوسٹی گیشن تھانہ بریگیڈ میں تعینات تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس مددگار15پر جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ مددگار15 کی موبائل موقع پر پہنچ چکی تھی۔

مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارایس ایچ او اور اے ایس آئی کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی اقبال شہید ہوگیا۔