شہبازشریف ہرجانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر
شہبازشریف ہرجانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کیخلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست داٸر کردی۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حق دفاع ختم کرنے کیخلاف اپیل میں مکمل طورپرسنا نہیں گیا، بہت سے ایسے حقاٸق ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹراٸل کورٹ نے مکمل پیروی کے باوجود حق دفاع ختم کردیا، سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست منظور کرے۔
بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے داٸر نظرثانی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمی ٹراٸل کورٹ میں حق دفاع بحال کرکے کیس کی پیروی کی اجازت دے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 29 دسمبر کو عمران خان کی اپیل مسترد کردی تھی۔