اسلام آباد میں پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورۂ پاکستان پر اسلام آباد انتظامیہ نے پیر کو شہر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز یو اے ای کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور اسپتال عملے کی چھٹی نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کا اسٹاف بھی پیر کو ڈیوٹی پر ہوگا۔