لاہور: دوحہ جانیوالے مسافر سے 4کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانیوالے مسافر سے 4کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
حکام کے مطابق مسافر نے 3 کلو322 گرام منشیات شولڈر بیگ میں چھپارکھی تھی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کےلیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر بھی اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران بنکاک جانے والے مسافر سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا گیا تھا۔