ٹیکسلا : گھر میں آگ بھڑکنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑکنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعرات 26 جنوری کی صبح ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ میں پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دوران کم سن د بچے جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ ، والدہ اور دادا شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں چار سال اور پانچ سال ہے۔