عمران خان پراجیکٹ میں 5 لوگوں کاکردار فائنل ہوگیا ، وزیرداخلہ
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ عمران خان میں 5 لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کرکے 2018 میں ملک پرمسلط کیاگیا۔ اس شخص نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا۔ مالیاتی ادارہ روز بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کو کہتا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فتنے کا قوم کو شناخت اور ادراک کرناچاہیے، ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کیا تو یہ تباہی لائے گا۔ نوازشریف کے خلاف سب سے بڑا سازشی عمران خان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ نجات دہندہ تھے، عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کسی طرح اقتدارمل جائے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں، نوازشریف آئندہ انتخابی مہم خود لیڈ کریں گے، نوازشریف کی واپسی پر پورا پنجاب اور پاکستان جمع ہوگا۔