لاہور: ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

لاہور کے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا اور پھر اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور فائرنگ کر کے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کیا۔ ملزم نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور وادات کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا، اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔