عمران خان نے سماج کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا،شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران احتساب کے نام پر نوازشریف کو ہٹانے اور ن لیگ کو نشانہ بنانے کے کھیل کا حصہ ہے۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ عمران خان سنہ 2013 سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا ایجنٹ رہا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کے زہریلے طنز نے سیاست کو بدنام کیا ہے، سماج کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تشریف لارہی ہیں، ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آگیا ہے۔ ووٹ چوروں کا احتساب کرو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزید کہا کہ جن جن طاقتوں نے عمران خان کو کھڑا کیا انہوں نے پاکستان کو دھکیل کر پیچھے کردیا، لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوئی بجلی نہیں ہے شکر کرو شہباز شریف نے ملک کو بچالیا، شہبازشریف نے اپنی سیاست نہیں بچائی ملک بچایا ہے ملک سری لنکا بننے جارہا تھا۔