کراچی کے معروف سماجی شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے
معروف کاروباری وسماجی شخصیت بیرام ڈی آواری کراچی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ بیرام دی آواری کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی۔
بیرام ڈی آواری کو دوبار ایشین گیمز کے سیلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل رہا۔ انہوں نے پہلی بار یہ کارنامہ 1978 میں جبکہ دوسری بار 1982 میں انجام دیا۔
بیرام ڈی آواری ہوٹلز کے آواری گروپ کے چیئرمین تھے۔ ان کی بنائی پہلی پاکستانی کمپنی تھی جس نے بین الاقوامی ہوٹل مینجمنٹ کے معاہدے حاصل کیے اور دبئی، متحدہ عرب امارات میں 4 اسٹار ہوٹل چلایا۔
بیرام ڈی آواری مقامی پارسی برادری کے ایک سرکردہ رہنما بھی تھے۔ وہ اپنے ہوٹل میں کمیونٹی ممبران کےلیے سالانہ نوروز بال کی میزبانی خصوصی طور منعقد کرتے تھے۔