تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس

پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق حریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں قومی اسمبلی کے لیے اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہو، جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، عمر ایوب، زرتاج گل، عامرڈوگر اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی نے اپنی اگلی حکمت عملی طے کی، اجلاس میں بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں حکومت کو نئےچلینجزدیں گے، حکومت کی ویسے ہی بس ہوئی ہوئی ہے، ایک دو دھکے اور لگنے ہیں یہ دیوار گرنے والی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کریں گے، او