۔ ”ہاں پی ٹی آئی، کیسا لگا سرپرائز؟“۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) ( PMLN ) کے رہنما عطا تارڑ ( Atta Tarar ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ( PTI ) کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ کیسا لگا سرپرائز“۔

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری پر لیگی رہنماؤں نے ٹوئیٹ داغ دیئے۔ عطا تارڑ نے طنزیہ ٹویٹ کیا اور لکھا یہ کہہ رہے تھے کہ ہم واپس آرہے ہیں مشاورت کرنے، یہ لو مشاورت۔

 

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں لکھا عمران صاحب کو پینتیس پنکچر کا نعرہ تو اچھے سے یاد ہی ہوگا، فی الحال پنکچر لگائیں اگلے موڑ پر پھر ملیں گے، بھولنا نہیں پیارے۔