اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، وزیر دفاع

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عام انتخابات 13 اگست کے بعد 90 روز کے اندر ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا ٹریلر کراچی میں دیکھ لیا ہے، کراچی نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا کہ تمہاری کیا اوقات ہے، اب یہ صرف بیانیہ بنا رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں عمران خان کے کہنے پر لیں، اعتماد کا ووٹ ہم خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام سے ملک اور معیشت کو نقصان ہوتا ہے، عمران خان نے زندگی میں جتنی باتیں کیں وہ اس سے مکر جاتا ہے، عام انتخابات 13 اگست کے بعد 90 دن میں ہوں گے، دن گن لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا مقصد ہوتا ہے کہ وہ نیوٹرل ہو، عمران خان سے کون رابطے میں ہے اور کون نہیں، وقت بتائے گا۔