دلوں کو چھو دینے والا گانا ’’تنہا رہنے دو‘‘ ریلیز کردیا گیا
گلوکار صمد خالق اور شہریار شہزاد پر مشتمل ’’مست‘‘ بینڈ کا پہلا گانا ’’تنہا رہنے دو‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
نو آموز گلوکاروں کے بینڈ مست نے نئے سال کے موقع پر اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا، یہ گانا ایک محبت کی داستان ہے جو ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر شائقین کے دلوں کو بھاگیا ہے۔
بینڈ نے اپنا گانا یوٹیوب پر شئیر کیا، جسے کئی ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔
اس گانے کی ویڈیو 90ء کی دہائی کے گانوں کی یاد دلاتی ہے۔
Mast the band کی اس جوڑی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مست موسیقی کا ایک سفر ہے جو حادثاتی طور پر شروع ہوا اور روح کے ساتھ چلتا چلا جارہا ہے۔ البم کے دیگر 8 مختلف موسیقی پر مشتمل ٹریکس کی تیاری فی الحال جاری ہے۔
ریلیز کے بعد سے ہی اس گانے کو یوٹیوب پر چند روز میں ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں۔