پروفیسر سعاد الفاتح البدوی نے بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا کرنے والی مخلص کارکنوں کی ٹیم تشکیل دی-
پروفیسر سعادالفاتح پوری زندگی خواتین کی اصلاح , تربیت اور حقوق کے لئے سرگرم عمل رہیں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین, جماعت اسلامی دردانہ صدیقی , ڈاکٹر کوثر فردوس,صدر انٹرنیشل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور دیگر خواتین رہنماؤں کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
پروفیسرڈاکٹر سعاد الفاتح البدوی سوڈان میں اسلامی تحریک کی روح رواں تھیں،پوری زندگی خواتین کی اصلاح وتربیت کے لئے کوشاں رہیں – وہ پاکستانی خواتین سے بے پناہ محبت کرتی تھی،
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی بانی , سرپرست اور مربی مرحومہ پروفیسر ڈاکٹر سعاد الفاتح البداوی،ام افریقہ کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر سعاد البداوی ایک متحرک اور زندہ دل مسلمان لیڈر تھیں -وہ سوڈانی خواتین یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن تھیں ،انھوں نے فیمنسٹ نظریے کے جواب میں دنیا کے سامنے اسلامی نظریہ پیش کیا،،عورت کو اسلام کے عطا کردہ مقام ومرتبےکےدائرے میں امپاورمنٹ سے روشناس کروایا وہ علم و دانش کا سرچشمہ اور بین الاقوامی چیلنجز سے خوب آگاہ تھیں ،سابق صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر کوثر فردوس نے کہا کہ ان کی پوری زندگی تحریک اسلامی کے لیے ان تھک جدوجہد سے عبارت ہے۔انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی صدر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ ڈاکٹر پروفیسر سعادالفاتح کے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کی خواتین رہنماؤں ساتھ مضبوط رابطے تھے-امت مسلمہ کی خواتین کے اتفاق و اتحاد, خواتین کے مسائل کے حوالے سےان کے متعدد آرٹیکلز اور کتابچے مسلم امہ کی خواتین کی رہنمائ کا فریضہ انحام دے رہے ہیں ۔بعد ازاں ایشین ریجن کی عہدیدار ڈاکٹر شگفتہ عمر اور ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا کہ ڈاکٹر سعاد الفاتح کی مسلم امہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،سابق سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور سابق صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر کوثر فردوس نے انجام دئے-انہوں نے تمام شرکاء خواتین رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا –
امیو کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عفاف احمد محمد ، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے ایشیاء شگفتہ عمر اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی رہنما افشاں نوید نے بھی اپنے خطاب میں ڈاکٹر پروفیسر سعاد الفاتح البدوی کی دینی خدمات اور تحریک اسلامی کی کامیابی میں ان کے جرآت مندانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کیا، آن لائن تعزیتی ریفرنس کا انعقاد حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے اشتراک سے کیا گیا،ریفرینس کی خصوصیت یہ تھی کہ 15 ممالک کی 24خواتین مقررین نے اسلامی تحریک کی اپنی ہر دلعزیز قائد کوزبردست خراج تحسین پیش کیا،جن میں سوڈان ،پاکستان ،ملائیشیا ،انڈونیشیا ،ترکی ،لبنان ،کشمیر ،
برطانیہ ،ناروے ،سری لنکا ،صومالیہ ،کینیڈا ،نائیجیریا،سعودی عرب اور یوگنڈا کی IMWU کی نمائیندگان نے تعزئیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔ بعد ازاں IMWU کی صدر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھرپور شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ ہم ڈاکٹر سعاد الفاتح کے مشن کو جاری رکھیں گی۔