پی ٹی آئی کی عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق رہنماء اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر دوبارہ استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کرینگے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماء قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماء تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی سے دوبارہ رابطے کریں گے، اسپیکر کے سامنے ممبران پیش ہوکر استفعوں کی منظوری کا مطالبہ رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء قومی اسمبلی میں استفعوں کی منظوری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت کریں گے۔