برطانوی پارلیمنٹ کی وزارت خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پرخصوصی اجلاس
برطانوی پارلیمنٹ کی وزارت خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پرخصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ کمیٹی کی چیئر پرسن ایلیسیاکیرنز ایم پی(Alicia Kearns MP)نے آل پارٹیز کشمیر پار لیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہیم ایم پی کو ایک خط کے ذریعے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا ہے۔
جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے ایک بیان میں برطانوی وزارت خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن اوراے پی پی جی کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہیم کا اس میٹنگ کے انعقاد پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرو ن ممالک میں آباد کشمیری تارکین وطن کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اور دنیا بھر کے ایوانوں میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ کے اندرتحریک آزاد کشمیر کے لئے متحرک لو
گوں کی جدوجہد اورکشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کی کاوشوں کی وجہ سے برطانونی حکومت، پارلیمنٹ اور فارن افئیرز کمیٹی کے اندرا
ورمختلف شہروں میں مسلسل کشمیر پرلابی مہم کامیابی سے ہو رہی ہے
جس کے نتائج آج نظر آ رہے ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر کشمیر پر دوبارہ خصوصی بحث کے انعقاد کے لیے کوششیں کریں، اوراس اجلاس کے فالو اپ میں امور خارجہ کی اس کمیٹی کو آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کر کے ایک مفصل رپورٹ مرتب کرنی چاہے تاکہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں پیش کر کے اسے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرانے میں معاونت کرسکے۔
جموں کشمیرتحریک حق خوداردیت برطانیہ کی چیئر پرسن ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، سیکرٹری جنرل تحریک حق خودارادیت محمد اعظم،نارتھ برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر نا ئیلہ شریف، سابق اولڈہم لیڈرعروج شاہ، سابق مئیر کونسلر شعیب اختر، سابق مئیر کونسلر شاداب قمر، کونسلر عقیل سلامک اورتحریک کے دیگرنے ڈیبی ابراہیم ایم پی کی طرف سے اس میٹنگ میں معاونت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ ڈیبی اور ان کے ساتھی جس انداز میں کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ، لیبر پارٹی، اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں اس سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حوصلے بلند ہوتے ہیں،اور اُن کا کیس عالمی سطح پراُجاگر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی فارن کمیٹی کے اس اجلاس سے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں تقویت ملی ہے۔انہوں نے مانچسٹرکے ایم پی گرام سٹنگر اور برمنگھم کے ایم پی رہیم بائرن کا بھی اس اجلاس کے انعقاد میں معاونت پر شکریہ ادا کیا