سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا جبکہ فی اونس نرخ ایک ڈالر بڑھ گئے۔
پاکستان میں تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 5300 روپے سستا ہوچکا ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح پر آگئی جبکہ دس گرام سونا بھی 1543 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جہاں آج بھی فی اونس سونا ایک ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نرخ ایک ہزار 877 ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے کمی سے 2070 اور دس گرام 25.72 روپے سستی ہوکر 1774.69 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاندی کے فی اونس نرخ 23.76 ڈالر ہیں۔