انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین IMWU کی بانی , پروفیسر ڈاکٹر سعاد الفاتح البدوی، کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس
راولپنڈی انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی بانی , سرپرست اور مربی مرحومہ پروفیسر ڈاکٹر سعاد الفاتح البدوی،ام افریقہ کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس جمعرات 12 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے، سوڈان میں دن بارہ بجے اور ملائشیا میں شام چھ بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی میزبان سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،سابق سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور سابق صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر کوثر فردوس ہوں گی، جبکہ دیگر مقررین میں چئیرپرسن انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عفاف احمد محمد ، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے ایشیاء شگفتہ عمر اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی رہنما افشاں نوید شامل ہوں گی۔ آن لائن تعزیتی ریفرنس کا انعقاد حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔