رجیم چینج کی بات امریکا سے ایک شخص پر آگئی ،وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کی بات امریکا سے ایک شخص پر آگئی۔

عمران خان کے ویڈیو کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کہہ رہے ہیں ایک آدمی نے حکومت بدلی انہیں قتل کرنے کا پلان بنایا۔ چار صوبوں میں حکومت کرنے والا خود کو بے بس کہہ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے ملک اورمعیشت کا بیڑا غرق کیا۔ آپ کی بے بسی ہیروں کے لین دین میں تو کام نہیں آتی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ کی حکومت قاتل کیوں نہ پکڑسکی؟ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے کہا کوئی گولی نہیں لگی۔