وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس آج بروز منگل 3 جنوری کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا اجلاس دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔
اجلاس میں بیس دواؤں کی قیمتوں میں کمی سمیت چون کے نرخ کے تعین کی منظوری اور ارکان پارلیمنٹ کی دوہزار بیس کی ٹیکس ڈائریکٹری کی منظوری متوقع ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پر بریفنگ دے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں ہارڈشپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ جب کہ 20 میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔