کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز جاری رکھے ہوئے ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔
میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
کھیل کا پہلا دن
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کے 71 اور ڈیون کانوائے کے شاندار 122 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔