راولپنڈی (پ ر ) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی
راولپنڈی (پ ر ) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کی نائب نگراں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اسماء رشید کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے نائب نگراں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اسماء رشید کے شوہر کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم ایک دین دار ،نرم دل اور با اخلاق شخصیت کے مالک تھے ۔اللہ تعالی ان کے حسنات کو ان کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، عطیہ نثار،بشری صادقہ،رعنا فضل، معتمدہ تسنیم معظم، نائب متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر ،نگراں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف ،نگران انجمن حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے