خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما مستعفی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے متسعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 29 کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان مولاناعطاءالرحمان نے ناصرموسی زئی کو جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے باقاعدہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت کریں گے۔

خیال رہے کہ ناصر موسی زئی جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک اںصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 29 پشاور تھری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔