کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے سے متعدد افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے مضافات میں واقع فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکا اتوار کی صبح 8 بجے کے لگ بھگ ہوا، دھماکے کی آواز شہرکے وسط تک سنی گئی۔

واقعے کے بعد متعدد فوجی اڈے کی جانب جانے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

افغان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے می متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد ابھی نہیں بتائ جاسکتی۔

گزشتہ چند ماہ ے دوران کابل میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ کابل ہی میں ایک چینی ریسٹورینٹ کے اندر بھی دھماکا ہوا ھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔