قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی آج دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کی 4 روز میں دوسری اجلاس کے ایجنڈے میں ملکی معیشت اور سلامتی کی صورتحال سرفہرست ہے۔

اجلاس میں حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

0 seconds of 0 secondsVolume 0%

ذرائع کے مطابق پیر کو قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمےکیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔