توہین پارلیمنٹ کا الزام، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کی تیاری

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو استحقاق کمیٹی میں بلانے کے سلسلے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو براہ راست خط لکھیں گے۔

پروگرام بریکنگ ویو ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے جواب اور استحقاق کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ججز کو بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا رولز کے مطابق تین ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلایا جا سکتا ہے، امید کرتے ہیں چیف جسٹس اسمبلی کی بات سنیں گے اور ان کا ردعمل مثبت ہو گا۔